ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہےکہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں۔کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے طے کیا ہے کہ اختیارات ایک شخص کےپاس نہیں ہوں گے، کنوینر، انتخابی ٹکٹ دینے اور پارٹی چلانےکا اختیار 3 مختلف لوگوں کے پاس ہوگا۔عامر خان کا کہنا تھاکہ پارٹی نے ٹکٹ دینے کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ہے، فاروق ستار کہتے ہیں تینوں اختیارات ان کے پاس ہوں تو ایسا ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں لہٰذا بائیکاٹ کرنے والے بائیکاٹ کرلیں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ