کے پی میں کہاں نئے ڈیم بنائے، سعد رفیق

0
845

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کے پی کے میں کہاں نئے ڈیم بنائےہیں ، ایک ارب درخت کہاں لگائےہیں جبکہ انہوں نے ن لیگ کی نقل کرتےہوئے پورا پشاورشہر کھود ڈالا لیکن میٹروکا کہیں نام ونشاں نہیں۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے والٹن لاہورمیں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں نےکے پی کے میں جو ایک ارب درخت لگائے ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آتے کیا انہوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو جس انداز میں نکالاگیا وہ قابل قبول نہیں جبکہ دیگر اداروں کی طرح پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جانا چاہیے تاہم ایک دوسرے پر الزامات چور چور کی دھول اڑانے سے ملک آگے نہیں بڑھے گاسعد رفیق کا کہناتھا کہ ان کے حلقے کے 3 ٹکرے کردیئے گئے ، ہم نے اس حلقے کی خدمت کی اور الیکشن بھی یہیں سے لڑیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here