مسجد میں حملہ، 2افراد جاں بحق

0
790

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کی مسجد میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تاہم حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق چاقو بردار شخص نے کیپ ٹاؤن کے قریبی قصبے مالمس بری میں مسجد میں لوگوں پر حملہ کیا، چاقو کے وار سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔واردات کے وقت مسجد میں موجود افراد صبح کی نماز ادا کرنے میں مصروف تھے تاہم پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here