فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

0
808

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما نے انتخابات 2018مء کے لیے کراچی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں این اے 245،241 اور 247 کے حلقے شامل ہیں۔حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ریٹرننگ افسر احسان خان نے کی جس کےبعد انہیں مسترد کردیا گیا۔ریٹرننگ افسر کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مفرور ہونے کا تذکرہ نہیں کیا جس وجہ سے ان کے کاغذات مسترد کیے گئے۔
کاغذات نامزدگی مستردہونےپرفاروق ستار نےسندھ ہائیکورٹ میں اپیل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
فاروق ستار کا دونوں مقدمات میں مقامی عدالت سےضمانت کرانےکابھی فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28 مقدمات میں پہلےہی ضمانتیں کراچکاہوں،جن 2مقدمات پرکاغذات مستردکیےگئےان میں ضمانت نہیں کرائی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here