لاہور سے الیکشن 2018 کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف ، اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق، ن لیگ کے رہنماؤں مریم نواز، حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان اوران کی اہلیہ کے کاغذاتِ نامزدگی منظورکرلیےگئے ہیں ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر مخالفین کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات مسترد اور کاغذات کی منظوری پر کمرہ عدالت نعروں سے گونج اٹھا۔این اے 132 لاہورسے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور کورنگ امیدوار حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ،ان دونوں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف کسی نے اعتراض داخل نہیں کرایا تھا ۔این اے 124 اور پی پی 146 سے بھی حمزہ شہباز کے کاغذات منظورہوگئے، کاغذات کی منظوری پر لیگی کارکن نعرے بازی کرتے رہے ۔
این اے 129 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اورپی پی 173سے مریم نواز کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔ پی پی 173پر پی ٹی آئی کے سرفراز کھوکھر نے اعتراضات داخل کرائے تھے۔
این اے129،این اے 131 ، پی پی 148اور پی پی 158سے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان جبکہ پی پی 148پر ان کی اہلیہ کرن علیم کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ