حافظ عبدالرزاق صادق دو روزہ دورے پر برسلز بلجیم جائیں گے

0
860

سوشلسٹ رہنما. پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات حافظ عبدالرزاق صادق دو روزہ دورے پر برسلز بلجیم جائیں گے . اپنے اس دورے میں وہ یورپین پارلیمنٹ کے ممبران سے مسئلہ کشمیر کے سلسلے بات چیت کریں گے. حافظ عبدالرزاق اس سے پہلے بھی مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں یورپین پارلیمنٹ کا متعدد بار وزٹ کر چکے ہیں اور یورپین پارلیمنٹ کے ممبران کو کشمیر میں ہونے والی انڈین آرمی کے طرف سے ظلم و ستم کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں. اس دورے میں ان کے ساتھ سوشلسٹ پارٹی کتالونیا کی سینئر قیادت بھی ہوگی. حافظ عبدالرزاق صادق برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات. سید علی رضا. سردار صدیق. سینئر صحافی محمد ندیم بٹ سمیت دیگر دوست احباب سے بھی ملاقات کریں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here