نوجوان اپنے ہی جنازے میں شریک ہو گیا

0
944

لاطینی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے ایک گاؤں سانٹا ٹریسا میں ایک شخص اور اس کے خاندان والے سبھی اس وقت حیران رہ گئے جب وہ لڑکا اپنے ہی جنازے پر پہنچ گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ 20 سالہ یوآن رامون آلفونزو تین روز قبل اپنے گھر سے نکلے تھے۔ ان کی رہائش برازیل کی سرحد کے قریب ہے اور اس علاقے میں منشیات سے منسلک گروہوں کی کاروائیوں کا کافی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
جب یوآن وقت پر گھر نہیں لوٹے تو ان کا خاندان یہ سمجھا کہ ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہو گا۔ دوسری جانب پولیس کو ایک جلی ہوئی لاش ملی تو انھوں نے یہ مان لیا کہ یہی شاید یوآن کی لاش ہے۔تین روز بعد جب یوآن گھر لوٹے تو انھوں نے اپنے خاندان کو اس لاش سمیت اپنی موت کا سوگ مناتے پایا۔
یوآن کی واپسی کے بعد لاش کو حکام کے حوالے کر دیا گیا تاہم اس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اس لاش کے حوالے سے دعویٰ نہیں کیا تو اسے نامعلوم فرد کی کیٹیگری میں ڈال دیا جائے گا۔
اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یوآن تین روز تک کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے۔شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here