ایم کیو ایم کی انتخابی مہم زور شور سے جاری

0
616

رپوٹ::رضوان فرید، کراچی

متحدہ کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری،کارنر میٹنگز اور گھر گھر رابطے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نامزد امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے ، کارنر میٹنگوں ، الیکشن دفاتر کے افتتاح ، گھر گھر عوام سے ملاقاتوں کے باعث شہر میں بڑے پیمانے پر گہما گہمی دکھائی دے رہی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اوراین اے 251 سے نامزد امیدوار سید امین الحق نے اورنگی ٹائون الخلیل مارکیٹ اور ایل مارکیٹ کا دورہ کیا،مختلف مارکیٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کی اور عوام میں پمفلیٹ تقسیم کئے،انہوں نے اورنگی ٹائون اقبال بلوچ کالونی،فاروق کالونی اور14C بلال کالونی میں الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا ، این اے 254سے امیدوار شیخ صلاح الدین نے پی ایس 126سے امیدوار آصف علی خان کے ہمراہ اسحاق آباد کا دورہ کیا اور گھر گھر جاکر عوام سے رابطے کئے،این اے 256سے امیداور عامر چشتی اور پی ایس 128سے امیدوار معاذ مقدم نے اپنے حلقہ انتخاب کی یوسی 25میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور نارتھ کراچی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا،این اے 250سے

امیدوار فیاض قائم خانی نے پی ایس 114کے امیدوار شاہد میاں کے ساتھ پاک کالونی میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام سے ملاقاتیں کیں،این اے 240سے امیدوار اقبال محمد علی نے لانڈھی ٹائون کی یوسی 19میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا ،اسی طرح پی ایس 128کے امیدوار عباس جعفری نے یوسی 45، 44میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں ، پی ایس 123سے امیدوار وسیم قریشی نے نارتھ میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا،پی ایس 122سے امیدوار مظاہر امیر نے سرجانی ٹائون یوسی 39وارڈ نمبر 4میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ25جولائی کا دن عوام کے عزم و حوصلے کو ثابت کرنے کا دن ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here