ملتان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

0
491

ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہوٹل میں موجود سلنڈر سے ہوا جس سے ہوٹل اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس ، بم ڈسپوزل اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔ 

ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here