ایک جج کا بیان پڑھا، بہت افسوس ہوا چیف جسٹس

0
430

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد کے ایک جج کا بیان پڑھا جس پر بہت افسوس ہوا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم پر کسی کا دباؤ نہیں، ہم پوری طرح آزاد اور خود مختار کام کر رہے ہیں اہم خبریں – جسٹس صدیقی کے الزامات،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز تقسیم ہوگئیں –

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں، عدالتی معاملات کو مینو پلیٹ کیا جاتا ہے اور مرضی کے بنچ بنوائے جاتے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here