چین نےعمران کو’بہترین دوست‘ قراردے دیا

0
595

چین نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ’بہترین دوست ‘ـقرار دے دیا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی دار الحکومت بیجنگ کےتھنک ٹینک کےعہدے دار گاؤ زکی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے تمام اشارے عمران خان کی طرف جاتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ان کو بہترین دوست کی طرح سمجھا جائے گا،وہ چین آئیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھی پاک چین دوستی کی سالوں پرانی روایت برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان میں  ہونے والے عام انتخابات کے آنے والے نتائج کی حمایت کی اور انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات بغیر کسی رکاوٹ کے اختتام پزیر ہوئے۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے مشن کے ڈپٹی چیف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگران حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی کامیابی پر سلامی پیش کرتے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here