تبدیلی آ گئی پی ٹی آئی ایم پی اے کی شہری پر تھپڑوں کی بارش

0
562

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ نے شہری کی پٹائی کر دی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد ایم پی اے عمران علی شاہ کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب اپنی گاڑی سے اترتے ہیں اور ایک شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دیتے ہیں۔

شہری پر تشدد کے بعد نو منتخب ایم پی اے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جاتے ہیں۔

بعد ازاں عمران علی شاہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گاڑی والا مجھے گالیاں دے رہا تھا، میں نے اسے مارا نہیں صرف دھکا دیا تھا۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ شہری ایک اور گاڑی والے کو مسلسل تنگ کر رہا تھا، میں نے گاڑی روک کر اسے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔

ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اس معاملے پر غیرمشروط طور پر معافی مانگتا ہوں۔

عمران علی شاہ نارتھ ناظم آباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 129 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بھی ائیرپورٹ پر ایک شہری پر تشدد کرنے کے ساتھ گالم گلوچ کی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here