جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنوں گی جگنو

0
589

پنجاب اسمبلی میں اوکاڑہ سے نومنتخب آزاد رکن اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کہتی ہیں کہ وہ جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنیں گی، پی ٹی آئی جیتے یا ن لیگ وہ جیتنے والی جماعت کو اعتماد کا ووٹ دیں گی ۔

پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے والی نومنتخب رکن جگنو محسن اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی آنا اعزاز کی بات ہے، وہ پی پی 184 اوکاڑہ کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتی ہیں جن کی وجہ سے اسمبلی پہنچیں۔

جگنو محسن کا کہنا تھا کہ وہ قانون سازی کے ذریعے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گی، وہ حلقے کی جمہوری رائے کا احترام کرتی ہیں، حلقے کے لوگوں نے انہیں کہا ہے کہ جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بننا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here