تھپڑ مارنے پر عمران شاہ کے ساتھ کیا ہوا

0
506

شہری کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے رکن عمران شاہ کی رکنیت معطل کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے،کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک عمران شاہ معطل ہوں گے۔ علی زیدی کا مزید کہنا ہے کہ انضباطی کمیٹی کو ایک ماہ میں عمران شاہ کے شہری کو تھپڑ مارنے کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرنی ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما اور ترجمان فواد چوہدری کا عمران شاہ کے شہری کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے کہنا ہے کہ معاملہ پی ٹی آئی سندھ کے حوالے کر دیا ہے، وہ اسے دیکھے گی، پی ٹی آئی سندھ انکوائری کے بعد ایکشن لے گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here