مغوی پاکستانی نوجوان کی لاش کہاں سے ملی جانیے

0
532

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اغوا ہونے والے پاکستانی نوجوان علی عدنان کی لاش ایک دریا سے مل گئی ۔

اغوا کے بعد قتل ہونے والے پاکستانی نوجوان علی عدنان کا تعلق شیخوپورہ کے علاقے سے تھا جس کی لاش کو ایک باکس میں بند کرکے پھینکا گیا تھا۔ علی عدنان کے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار کیے جانے والوں میں 2 پاکستانی باشندے ہیں ، گرفتار ملزمان نے علی عدنان کے اغوا اور قتل کا اقبال جرم کر لیا ہے۔

اغواکاروں نے 12 اگست کو علی عدنان کے چھوٹے بھائی کو کال کی اور ایک لاکھ رینگٹ کا مطالبہ کیا ،پولیس نے 17 اگست کو3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 2 کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ایک میانمار کا شہری ہے۔

ملزمان نے تفتیش میں بتایا کہ انہوں نے 15 اگست کو علی عدنان کا قتل کیا اور اسے باکس میں بند کر کے دریا میں پھینک دیا۔

مجرمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی گئی۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here