راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پانچ دن سے زیرعلاج حنیف عباسی کی طبیعت مزید بگڑ گئی ،انہیں سی سی یو منتقل کر دیا گیا، اسپتال کا وی آئی پی وارڈ سب جیل قرار دے دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، وہ اسپتال میں 5 روز سے داخل ہیں اور اب انہیں سی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کی ٹیم حنیف عباسی کا چیک اپ کر رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اسپتال کا وی آئی پی وارڈ سب جیل قرار دیا گیا ہے اور کسی کو حنیف عباسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں جیل کے قوانین کو اپنایا جا رہا ہے اور جیل پولیس ہی وارڈ اور سی سی یو پر تعینات ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ