پشاور میں فائرنگ کےنتیجے میں 3افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے انقلاب روڈ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور ایک زخمی شخص ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ے کہ فائرنگ کرنے والا اعجاز نامی ملزم فرار ہوگیا ، جبکہ مقتولین میں جنگ ریز اور سیف الرحمان نامی افراد شامل ہیں،ایک مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پوولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ