چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کسی مادر پدرآزادی نہیں دے سکتے ،جو ہسپتال قانون کیخلاف بنیں ہیں انہیں گرادیاجائے ۔عدالت نے سیکرٹری ماحولیات کو سرجیمیڈ ہسپتال کا معائنہ کرکے 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نجی ہسپتالوں سے متعلق مقدمے کی درخواست کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی مادر پدرآزادی نہیں دے سکتے ،جو ہسپتال قانون کیخلاف بنیں ہیں انہیں گرادیاجائے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا نجی ہسپتال صرف امیروں کیلئے بنائے جاتے ہیں،کوئی عدالت نجی ہسپتالوں کیخلاف کارروائی میں داخلت نہیں کریگی ،نجی ہسپتالوں کا معاملہ سپریم خود دیکھ رہی ہے ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہسپتالوں کا مقصدزیادہ سے زیادہ نفع کمانا نہیں ہوناچاہئے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے کپڑے نہ اتاریں گدھ نہ بنیں ،دہلی ہائیکورٹ نے کارخانے اور ہسپتال گروادیئے،پاکستان میں سپریم کورٹ نے خو دنوٹس لیا ہے ۔