50 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار

0
461

بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ یمن میں 50 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساؔں ادارے کے مطابق بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی سے 50 لاکھ بچوں پر مشتمل پوری ایک نسل شدید غذائی قلت سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں ان پر موت کو خطرات منڈلارہا ہے۔واضح رہے کہ یمنی بچوں کی پوری نسل بم، بھوک اور مہلک مرض بیلو ڈیتھ جیسے سنگین مسائل سے دو چار ہے، اتحادیوں اور باغیوں کے تنازع نے یمن کو انتہائی بد ترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، یمن کو خطرناک انسانی بحران کا بھی سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here