وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری

0
431

پاکستان الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی غلط تفصیل جمع کرانے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں اندرون سات یوم وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

یہ نوٹسزوزیر اعظم عمران خان کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت قومی اسمبلی کے 96 ارکان کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جن اراکین کو نوٹس جاری کے گئے ہیں اُن میں پنجاب اسمبلی کے 38 جب کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کے آٹھ ارکان بھی شامل ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here