فوڈسٹالزمُضر صحت اشیا فروخت کر کے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے

0
987

سرائے عالمگیر:مقامی انتظامیہ نے اپنی ذمہ د اریوں سے پہلوتہی کو معمول بنالیا تو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمائی کا ذریعہ ،شہر بھرغیر معیاری مُضر صحت اشیا خورونوش کی فروخت کے مرکز کی حیثیت اختیار کرگیا

چھوٹے بڑے ہوٹلوں، پکوڑہ ،سموسے اور حلوہ پوری کی دکانوں پر مُضرصحت گھی کا کھلے عام استعمال تفصیل تحصیل سرائے عالمگیر جسے ارباب اختیار کی عدم توجہی کی وجہ سے مسائلستان کہاجائے تو غلط نہیں ہوگا اس وقت شہر بھرغیر معیاری مُضر صحت اشیا خورونوش کی فروخت کے مرکز کی حیثیت اختیار کرچکاہے ٹکی ٹافی ،چھالیا،گٹکا، دونمبر سیگرٹ،پان مثالہ کی بات الگ انٹظامیہ کی بے خبری کی وجہ سے زہادہ تر چھوٹے بڑے ہوٹلوں، پکوڑہ ،سموسے اور حلوہ پوری کی دکانوں پر مُضرصحت گھی کا کھلے عام استعمال کیا جا رہاہے جس سے عوام معدہ،پیٹ سمیت مہلک امراض کا شکار ہونے لگے جبکہ سول اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں عوام رش اس بات کا بین ژبوت ہے کہ شہر میں سب اچھا نہیں مگر عوام کی طرف سے ان مسائل پر ہونے والی شکایات کے باوجود مقامی انتظامیہ کی پر اسرار خاموش نے کئی راز بے نقاب کردیے ہی

ںاہلیان سرائے عالمگیر نے وزیر اعلی پنجاب ، وزیر صحت پنجاب، اور ضلع گجرات کے ارباب اختیار سے مطالبا کیاہے کہ تحسیل کی انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا پابند کریں تاکہ عوام صحت مندانہ زندگی گزار سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here