وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پربھارتی فوج کی فائرنگ

0
457

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بال بال بچ گیا ،ہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول کے قریب پر واز کر رہا تھا جس کی بھارت کو بھی اطلاع دی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اپنے قریبی عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گائوں گئے تھے ،لائن آف کنٹرول کے قریب قائم بھارتی پوسٹ سے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔

پاک بھارت کشیدہ ماحول میںلائن آف کنٹرول کےقریب پرواز کی اطلاع دونوں جانب سے افواج کو پیشگی دی جاتی ہے اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کی آمد کی اطلاع بھی پیشگی دی گئی تھی تاہم بھارتی فوج نے اسے پاکستان کا فوجی ہیلی کاپٹر قراردے کر اس پر فائرنگ کر دی بھارت کا یہ عمل دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here