صرف دو گلاس پانی اور 13 لاکھ روپے کی ٹِپ

0
1469

نارتھ کیرولائنا: امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں واقع ہاٹ ڈاگ ڈائنر کا اسٹاف اس وقت ششدر رہ گیا جب ایک یوٹیوب اسٹار نے صرف دو گلاس پانی منگوانے کے بعد خاتون ملازمہ کو 10 ہزار ڈالر ٹپ دے دی۔
انٹرنیٹ پر یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہے اور 90 لاکھ افراد اس کے فالوورز ہیں۔ چند روز قبل مسٹر بیسٹ نارتھ کیرولائنا کے شہر گرین ویلی میں آیا اور اس نے دو گلاس یا دو بوتل پانی منگوایا۔ پانی پینے کے بعد اس نے نقد کی صورت میں ڈالروں کی ایک بڑی گڈی خاتون ملازمہ کو بطور ٹپ دے دی جسے بعد میں گنا گیا تو اس میں 10 ڈالر کے چھوٹے بڑے نوٹ شامل تھے۔ مسٹر بیسٹ نے پانی کے چند گھونٹ بھرے اور رقم میز پر رکھ کر ریستوران سے باہر چلا گیا۔ اس واقعے کے بعد ریستوران کے مالک بریٹ اولیور نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ رقم کا بڑا حصہ ویٹرس اپنے پاس رکھیں گی جبکہ کچھ رقم بقیہ اسٹاف میں بانٹی جائے گی۔ اس سے قبل گاہک بڑی ٹپ دیتے رہے ہیں لیکن 10 ہزار ڈالر کی رقم ہم نے پہلی بار دیکھی ہے۔ ریستوران کے مالک نے کہا کہ زندگی میں ایک بار ہی ایسا ہوتا اور اتنی بڑی ٹپ کی پورے شہر میں خبر پھیل گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here