مشاہد اللہ خان کا سیز فائر

0
429

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نشست پر جاکر ان سے ہاتھ ملایا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران مشاہد اللہ خان ٹہلتے ہوئے فواد چوہدری کی نشست کے پاس پہنچے اور ان سے ہاتھ ملاکر اپنی جانب سے سیز فائر کیا۔
فواد چوہدری کی محمود اچکزئی پر تنقید، سینیٹ میں ہنگامہ
ن لیگی سینیٹر نے دو روز پہلےوفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف سخت تقریر کی تھی،جس کے جواب میں آج فواد چوہدری نےن لیگ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔
فواد چوہدری اور مشاہد اللہ خان کے ہاتھ ملنے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب ایوان کا ماحول بھی اچھا ہوجائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here