عمران خان نے مثال دے کر ثابت کیا وہ بھی ہٹلر ہیں‘

0
402

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہٹلر کی مثال دے کر ثابت کیا کہ وہ بھی ہٹلر ہیں۔
وزیراعظم کے حالیہ بیان پر سابق اپوزیشن لیڈر نے استفسار کیا کہ عمران خان یوٹرن لینے کے بیان سے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے وزیراعظم کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہٹلر ڈکٹیٹر تھا، عمران خان نے اس کی مثال دے کر کیا یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ بھی ہٹلر ہیں؟
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان خود تو ہٹلر ہیں لیکن وہ یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here