برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آمادہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ بھی استعفے کا مطالبہ کرنیوالوں میں شامل ہیں۔
مزید 24 حامی ساتھ آگئے تو برطانوی وزیراعظم کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ بریگزٹ کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے لیے 5 وزرا کا ڈرافٹ ڈیل میں تبدیلی پر اصرارہے، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انکی حکومت میں شامل بعض ارکان انکے تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ