چینی قونصلیٹ پر حملہ،

0
374

کراچی میں واقع چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد حملہ آور تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، واقعے میں 2 پولیس اہلکار اور 2دیگر افراد شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے۔
واقعے میں شہید ہونے والے دیگر دو افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں جو کوئٹہ سے چینی قونصل خانے میں ویزے کے حصول کے لیے آئے تھے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن کے بلاک 4 میں واقع چین کے قونصل خانے پر آج صبح ساڑھے 9 بجے 3 دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے قونصل خانے پر فائرنگ کی اور اس دوران انہوں نے بم کا دھماکا بھی کیا۔ کراچی پولیس چیف امیر شیخ اور ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت اور ایک سیکیورٹی گارڈ کے زخمی نے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی اسپیشل فورس اور رینجرز نے چینی قونصل خانے میں داخل ہو کر حملہ آوروں کو گھیرے میں لیا اور ان کے خلاف کارروائی کی۔ رینجرز حکام کے مطابق رینجرز کے اسنائپرز نے 2 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔
کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے مزید خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here