نایاب نسل کی جنگلی بلی پکڑی گئی

0
604

محکمہ وائلڈ لائف مانسہرہ نے نایاب نسل کی سوٹ بلی شہری آبادی سے پکڑ کر باحفاظت جنگل میں چھوڑ دی ہے۔
ترجمان وائلڈ لائف مانسہرہ کے مطابق چند روز قبل ججز کالونی سے اطلاع موصول ہوئی کہ پاکستان میں نایاب نسل کی سوٹ بلی (Civet Cat) کہیں سے خوراک کی تلاش میں رہائشی علاقے میں گھس آئی ہے اور بچوں پر حملے کی کوشش بھی کی ہے ۔ اس اطلاع کے فوری بعد وائلڈ لائف کی ٹیم نے کئی مقامات پر پنجرے لگا کر گزشتہ رات اسے پکڑا اور آبادی سے دور جنگل میں چھوڑ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوڑے کی اس بلی کا نر بھی سرکٹ ہاؤس کے قریب دیکھا گیا ہے اسے بھی جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here