فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ریلوے کراسنگ پر کھڑی ملت ایکسپریس پر جاگریں۔حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کا ایک مسافر جاں بحق اور12زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد اپ اور ڈائون ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق رسالے والا کے قریب لاہور سے کراچی جانےوالی شالیمار ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سے اترگئیں اور ریلوے کراسنگ پر کھڑی ملت ایکسپریس پر جاگریں۔حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا ایک مسافر جاں بحق اور 12 دیگر مسافر زخمی ہوگئے،جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ