ویانا آسٹریا رپورٹ:محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ)
پاکستان انجمن فیملیز کے صدر کی جانب سے قائد اعظم کی یوم ولادت کی تقریب….
پاکستان انجمن فیملیز کے صدرالحاج شیخ وحید احمد کی جانب سے 25 دسمبر قائد اعظم کی یوم ولادت کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی ںے بهرپور شرکت کی. پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی پاک فرینڈز آسٹریا PFA گروپ کے عہدیداران ،ممبران نے بھی خصوصی شرکت کی پروگرام کا اغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا تلاوت حافظ رانا ثیاب ادریس ںے کی. بعد نعت پڑھنے کی سعادت رانا محمد ادریس ںے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اپنے الفاظ سے نذرانہ عقیدت پیش کیا.محمد آفتاب سیفی ںے میلی گیت پڑھا.پروگرام کی نظامت مقصود (ایڈوکیٹ) ںے کی.اس موقع پر جن شرکاء نے خطاب کیا ان میں پاکستان انجمن فیملیز کے صدر (جناب الحاج شیخ وحید احمد،فہیم بابر خان،پاک سنٹر مسجد مدینہ کے صدر اور مذہبی سکالر غلام مصطفی بلوچ،مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ،ملک طارق،عبدلرحمان شاہ،حاجی محمد اسلم ملتانی،پروفیسر شوکت اعوان، چوہدری قمر.مقصود مغل،ملک عابد،مہر بشیر،حبیب الرحمان اور روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جناب محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ) شامل تھے.شرکاء کا کہنا تھا بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی یوم پیدائش قومی جوش و جذبے سے منایا جاںا آسٹریا میں پاکستانیوں کیلئے بہت خوش آییں بات ہے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ دنیا اسلام کی عظیم مدبر،اعلیٰ کردار اور عالمی پایہ کے عظیم سیاستدان اور بر صغیر جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے ہر دلعزیز اور محبوب ترین سیاسی رہنماء تھے ۔ جسے ملت اسلامیہ پاکستان جذبہ عقیدت و احترام سے سرشار ہو کر قائداعظم کے نام سے یاد کرتی ہے ۔ یہ نا بغہ روزگار اور قابل صد رشک شخصیت مسٹر محمد علی جناحؒ کی ہے جو بانی پاکستان اور بابا ملت ہیں۔ قائد اعظم ؒ اور ہمارے درمیان پاکستان کا لازوال رشتہ قائم ہے ۔ یہ رشتہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ آپ کے کارناموں سے آگہی حاصل کی جائے ۔ پاکستان آپ کے درخشندہ کارناموں کا حاصل اور ایک زندہ جاوید حقیقت ہے یہ حقیقت ازلی تا ابد انشاء اللہ تعالیٰ قائم و دائم رہے گی اور آپ کا نام بھی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گا۔ قائد اعظم ؒ کی یاد منانا ہمارا ملی فریضہ ہے ۔ قائد اعظم ایک معتبر و کامیاب قانون دان، اعلیٰ رہنما اور ایک بااصول سیاستدان تھے۔ جنہوں نے اپنی سیاسی بصارت، اعلی سوچ اور نظریے کے ذریعے ہندوں اور برطانوی سامراج کی شدید ترین مخالفت کے باوجود برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ملک کا قیام ممکن بنایا۔ کانگریس انگریز سامراج کے ساتھ کٹھ جوڑ کے باوجود پاکستان کے قیام کو حقیقت کا روپ دھارنے سے نہ روک سکی‘ کانگریس اور انگریز کی ہر تدبیر اور سازش کو محمد علی جناح نے ناکام بنا دیا اور اپنی پوری جدوجہد میں مسلح جدوجہد کو شامل نہ ہونے دیا ۔ آج اپنے اس عظیم قائد کو ہمیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنا اپنا نصب العین بنانا ہو گا ۔ محمد علی جناح نے ساری زندگی صاف ستھری اور اصولوں کی پابندی کے ساتھ گزاری ۔ پاکستان کا قیام انہی کی انتھک جدوجہد اور سیاسی بصیرت کا مرہون ہے ۔ ان سے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے قیام کا عظیم کام لینا تھا اور وہ لیا گیا ۔قیام پاکستان کے دوران ہماری دس لاکھ سے زائد ماﺅں‘ بہنوں‘ بیٹیوں اور بزرگوں کو شہید کیا گیا جو اس عظیم مملکت خداداد کے اللہ کی طرف سے دائمی محافظ مقرر کر دیئے گئے ہیں آج کادن اپنےعظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہےآخیر میں پاکستان انجمن فیملیز کے صدر کی جانب سے کیک کاٹا گیا اور طعام ما حضر پیش کیا گیا. بعد از تمام مہمانوں کا پاکستان انجمن فیملیز کے صدر الحاج شیخ وحید احمد اور غلام اظہر نے دعوت پر تشریف لانےکا شکریہ ادا کیا .