پھٹے ڈھولوں نے پھر للکارا ہے ، آصف زرداری

0
447

پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین و سابق صدر آصف علی زرداری نےحکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے آج پھر للکارا ہے لہٰذ اہم باپ بیٹا اور پوری پارٹی ان کا مقابلہ کریں گے۔

نوڈیرو میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ان سب کے ڈھول پھٹے ہوئے ہیں، ہم ان کے بنائے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، پہلے بھی ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول میرا اور بے نظیر کا بیٹا ہے، اسے کیا ڈراؤ گے، ان سب کو ہم پی پی والے اکیلے ہی منہ دیں گے اور ہمارے جیالے منہ دیں گے۔

آصف زرداری نے حکومت کے 100 دنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حکومت کے سو دنوں میں، میں نے بی بی کارڈ دے دیا تھا، آئینی ترمیم کا کام کردیا تھا، انہوں نے سو دنوں میں کچھ نہیں کیا، یہ کہتے ہیں کہ 100 دن بہت کم ہیں، جو کام کرنا جانتا ہو اس کے لیے بہت ہیں جسے کچھ نہیں آتا اس کے لیے کچھ نہیں، ان کو سوائے ٹی وی پر بکواس کے اور کچھ نہیں آتا۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ ہم ان سے جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے، ٹھپے مار کر دوبارہ الیکشن جیتیں گے، ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی، یہ پاکستان کو نہیں چلاسکتے اور معیشت کو بھی نہیں سنبھال سکتے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو دنیا کے دوستوں سے بڑی مدد ملی ہے لیکن اس کے باوجود ان سے ملک نہیں چلایا جائے گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ نہ وہ دیکھ سکتے ہیں نہ سن سکتےہیں اور نہ بول سکتے ہیں، ان کے پاس کوئی سوچ سمجھ نہیں، ہم ان کا مقابلہ عدالتوں میں اور سب جگہ ان سے لڑیں گے، ہم سب لڑنے کے لیے تیار ہیں اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

انہوں نےکہاکہ جہاں سے یہ شروع کریں گے وہاں سے ہم ختم کریں گے، جس نے بھی آنا ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہم باپ بیٹا اور پوری پارٹی کھڑے ہیں، ان کا مقابلہ کریں گے اور جواب دیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here