فیصل واوڈا کو پریس کانفرنس ادھوری کیوں چھوڑنی پڑی۔

0
440

وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے تلخ رویہ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بے نظمی پیدا ہوگئی، سینئر صحافی سے مبینہ بدتمیزی پر صحافیوں نے سخت احتجاج کیا اور اٹھ کرچلے گئے، فیصل واوڈا کو پریس کانفرنس ادھوری چھوڑنی پڑی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد اور ٹھیکے سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ اس دوران سوال جواب کے سیشن میں انگریزی اخبار کےسینئر صحافی نے مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے 309ارب روپے کی بولی منظور ہونے متعلق سوال کیا۔جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ آپ میرے بزرگ ہیں اس لئے مناسب سمجھا کہ آپ کو جواب دوں، اگر آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو جواب بھی نہیں دیتا اور مائیک بھی ہٹاکر اُدھر کردیتا۔وفاقی وزیر کے اس تلخ رویے پر تمام صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔فیصل واؤڈا نے اپنے رویے پر معذرت کی لیکن صحافیوں نے معذرت قبول کرنے سے انکار کر دیا اور صحافیوں کا احتجاج جاری رہا، جس کے باعث وفاقی وزیر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here