سیالکوٹ (اسرار احمد نوشاہی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ سعدیہ مہر نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمہ کیلئے گذشتہ30روز کے دوران اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے کل 1662انسپیکشن کیں جن کے دوران مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے کی پاداش میں 2دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد دکانداروں کو 5لاکھ62ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو موقع پر وصول کیا گیا۔ یہ بات انہوں نے سیکریٹری ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ارشد حسین سے ضلع سیالکوٹ میں جاری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے دوران بتایا ۔