بڑی گیارھویں شریف کی سالانہ محفل اعوان آشیانہ میں ہوئی

0
557

ویانا آسٹریا رپورٹ:محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ)
غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ بڑی گیارھویں شریف کی سالانہ خصوصی محفل اعوان آشیانہ میں…..
غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ بڑی گیارھویں شریف کی سالانہ خصوصی محفل حاجی ملک امین اعوان کی جانب سے ان کی رہائش گاہ اعوان آشیانہ میں انعقاد پزیر ہو ئی۔ جس میں خصوصی مہمان حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ ،منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی سے صدر مجلس شوریٰ چوھدری اظہر فاروق شامل تھے اور پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اورکاروباری افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی آسٹریا کے دور دراز شہروں سالزبرگ ،لینز،گراز اور ہارن سے بھی خصوصی پاکستانی کمیونٹی بے شرکت کی .پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،حبیب اللہ اویس قادری نے شرف حاصل کیا.تلاوت کلام پاک کے بعد حضور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کا سسلہ شروع ہوا ،نعت رسول مقبول اور منقبت یورپ کے معروف نعت خواں غلام مصطفیٰ نعیمی (صدر منہاج نعت کونسل آسٹریا) شہریار خان،محمد آفتاب سیفی عظیمی، حبیب اللہ اویس قادری،محمد سفیان شاہد ،عبیر اعوان،خالد عبّاس.حاجی محمد یونس،محبوب ربانی،عظیفہ ربانی،محمد خلیل، محمّد عامر صدیق (ایڈوکیٹ ) اور آسٹریا کے مشہور نعت خواں شامل ہوئے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اپنے الفاظ سے نذرانہ عقیدت اور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی منقبت پیش کی. گیارویں شریف کی مناسبت سے مختصر خطاب زبیر اعوان،سید عبدالرحمٰن شاہ اور نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب حاجی حافظ علامہ عبدالحفیظ العذری ںے غو ث اعظم ؒ کی حالات اور سیرت سیدنا غوث الاعظم پر روشنی ڈالی. نقابت حاجی ملک امین اعوان نے انجام دیے.خصوصی خطاب حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز پاکستان ںے کیا انہوں نےاپنے خطاب میں سیرت النبی پر روشنی ڈالی اور سنت رسول کی اتباع کرنے کی ترغیب دلائ انہوں نے کہا کہ نفس کی آلائشوں نے دنیا کی محبت میں گرفتار کرکے انسان کو اس کا اصل وطن بھلا دیا ہے وہ اس عارضی قیام کو ہی سب کچھ سمجھ کر دائمی زندگی کی فکر کو فراموش کر بیٹھا ہے۔ معاشرہ مادیت کی دلدل میں دفن ہوتا جارہا ہے، باطن کو پاکیزہ بنانے کی خواہش اور تڑپ معدوم ہوتی جارہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دبی ہوئی چنگاری کو شعلہ جوالا بناکر ایمان کو گرمایا جائے تاکہ دنیا کی محبت کی دبیز تہہ پگھل جائے اور کر قلب و باطن صاف ہوجائے۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس ترتیب سے انسانیت کو یہ پیغام دیا ہے کہ اللہ تک پہنچنے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے میری ذات سے عشقی تعلق قائم کیا جائے پھر اس کے بعد رسالت کا فہم و ادراک اور فیض نصیب ہوگا۔منہاج القرآن کو اللہ پاک نے اس اعزاز سے نوازا ہے کہ اس کے بانی شیخ الاالسلام ڈاکڑ محمد طاہر القادری نے لوگوں کے دلوں میں اہل بیت کی محبت کو اجاگر کرنے کے لئے ساری زندگی وقف کر رکھی ہے محفل کے اختتام پر حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں صلوۃ و السلام کا حدیہ سب نےمل کر پیش کیا گیا.اللہ تعالٰی کے حضور گناہوں سے توبہ و مغفرت اور پاکستان کی خوشحالی و سلامتی اور مسلمانوں میں اتحاد و بھائی چارے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی..پروگرم کے آخیرمیں لنگر غو ثیہ پیش کیا گیا. حاجی ملک امین اعوان نےتمام مہمانوں کا پرُوقار زکرِ محفل و گیارویں شریف میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here