انصاف کے لیے بابا جی کوٹری پریس کلب پہنچ گئے

0
383

جامشورو (زاہد حسین)۔ کوٹری بہار کالونی کے رہائشی شمس و الدین گھر پر قبضے کے خلاف کوٹری پریس کلب پہنچ گئے پولیس سے انصاف کی امید نہیں سپریم کورٹ سندھ ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کےمطابق بہار کالونی کوٹری کے رہائشی شمس الدین نے کوٹری پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹوں کو 2010 میں جرائم پیشہ افراد کےساتھ صحبت رکھنے کی سبب اپنے جائیداد سے بیدخل کردیا تھا کچھ ٹائم قبل اکرم ۔مکرم خرم اور کچھ کرائے کے غنڈوں نے گھر پر زبردستی قبضہ کرکے مجھ پر تشدد کیا تھانے پر رپورٹ درج کرنے کے بعد بھی انصاف نہیں مل۔رہا انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی حیدرآباد ۔ایس ایس پی جامشورو سمیت آئی جی سندھ کو بھی فریاد کیا مگر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی انہوں نے کہا کہ گھر میرے نام پر ہونے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کر رہی انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے پیسے استعمال کررہےہیں جس کی وجہ سے پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ نے بھی انصاف کی امید دلائی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی انہوں نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر کے ہونے کے باوجود کرائے پر رہنے پر مجبور ہوں شکایت درج کرنے کے بعد بیٹے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہےہیں انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سندھ ہائی کورٹ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مجھ پر تشدد اور گھر پر قبضے کا فوری نوٹس لیکر انصاف دلایا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here