برطانوی شہزادہ فلپ کی کار الٹ گئی

0
418


برطانوی شہزادہ فلپ کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ تاہم وہ اس حادثے میں بالکل محفوظ رہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ کے شوہر 97سالہ شہزادہ فلپ کی گاڑی کو مشرقی انگلینڈ میں حادثہ پیش آیا جس کے باعث انکی گاڑی اُلٹ گئی تاہم وہ اس خطرناک حادثے میں بالکل محفوظ رہے۔ رپورٹس کے مطابق شہزادہ فلپ خود گاڑی چلا رہے تھے کہ دوسری گاڑی سے تصادم ہوا جبکہ حادثے کے نتیجے میں تمام افراد معمولی زخمی ہوئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here