’جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں، ہائیکورٹ میں چیلنج ‘‘

0
423

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، سانحے میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں ہے۔
مقتول خلیل کےبھائی جلیل نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت ،وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایاہے ۔ جلیل نے اپنی درخواست میں نکتہ اٹھایا ہے کہ آئی جی پنجاب نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر جے آئی ٹی تشکیل دی، درخواست گزار اور اسکے خاندان کو جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس اہلکاروں اور سی ٹی ڈی حکام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بھی جے آئی ٹی کو تحقیقات روکنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے پنجاب ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس کے تحت ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جے آئی ٹی کو غیر قانونی طور قرار دے کر تحقیقات سے روکا جائے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here