لاہورفیروز پورروڈ پر کاہنہ کے نزدیک نجی کمپنی کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 31 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کی بس سوئے آصل سے کاہنہ جا رہی تھی کہ اچانک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ طبی امداد کے بعد 11 زخمیوں کو اسپتال بھجوا دیا گیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ