ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں وزیر اعظم اسکیم کے تحت ایم فل کے طلبا و طالبات کو فیس واپس کرنے کا پروگرام روک دیا گیا ۔
فیسیں واپس کرنے کے پروگرام کے روکے جانے کے خلاف جامعہ زکریا کے طلبا و طالبات نے یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر احتجاج کیا۔ دوران احتجاج طلبا و طالبات نے یونیورسٹی کا مرکزی دروازہ بھی ٹریفک کے قلیے بند کر دیا ۔
مظاہرے میں شریک طلباء و طالبات نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر فیسیں واپس کرنے کے پروگرام پر عمل درآمد کرے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ