قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس بھی ہنگامہ خیز ثابت ہوا ،آج بھی اپوزیشن اور حکومتی بینچوں میں شور شرابا رہا اور نعرے بازی ہوتی رہی۔
حزب اختلاف کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
مراد سعیدنے جواباً کہا کہ اپوزیشن روز ایسے ہی تماشے کرتی ہے، اب یہ تماشہ بند ہونا چاہئے، یہاں سے پیغام جانا چاہئے تھا کہ بھارت نے جنگ چھیڑی تو اختتام ہم کریںگے۔
اس دوران حزب اختلاف ایوان سے احتجاجاً باہر چلی گئی۔بشکریہ روزنامہ جنگ