پولیس مقابلے کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق

0
402

کراچی کے علاقے انڈا موڑ ، نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے ایم بی بی ایس فائنل ائیرکی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والی ڈاؤ یونی ورسٹی میں ایم بی بی ایس فائنل ائیرکی طالبہ نمرہ جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی لڑکی نمرہ کے ماموں ذکی نے جناح اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 4 گھنٹے سے زائد ہوگئے ہیں پوسٹ مارٹم نہیں ہوا.
انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ نمرہ کو پولیس کی گولی لگی یا ڈاکوؤں کی۔
ذکی نے بتایا کہ نمرہ کو پہلے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ گولی سر کو چھو کر گزری ہے، سر پر گہرا زخم موجود ہے تاہم سر میں گولی موجود نہیں ہے اور گولی کا انٹری اور ایگزٹ دونوں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق لواحقین کی جانب سے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا جارہا ہے ، جبکہ مقتولہ کے ماموں کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کو فون کرکے بلایا گیا ہے، مگر تاحال وہ اسپتال نہیں پہنچی ہیں۔
واضح رہے کہ فائرنگ کےتبادلے میں ایک ملزم ہلاک، جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here