رہائی کی درخواست پر فیصلہ آج ہوگا

0
434

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2رکنی بنچ دوپہر 12بجے فیصلہ سنائے گا۔
فیصلے کے وقت ہائی کورٹ کے باہر اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کے اہل کار بھی تعینات ہوں گے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 20 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، نوازشریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here