چوہدری نثار کو سیاسی بونا کس نے قرار دیا؟

0
481

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار جیسے سیاسی بونے عمران خان پر بے جا تنقید کرکے اپنا قد اونچا کرنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں غلام سرور خان نے کہاکہ چوہدری نثار تاریخی شکست کے بعد حواس کھو بیٹھے ، حلف نہ اٹھانے پر انہیں صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے بھی فارغ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سیاسی بونے عمران خان کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا کر اپنا قد اونچا کرنے کے چکر میں ہیں، سیاسی یتیم اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے یہ بھی کہاکہ پاکستان کے عوام وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیت اور سیاسی بصیرت پر پورا یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ ہوتا تو چوہدری نثار صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا لیتے، انتخابات میں تاریخی شکست سابق وزیر داخلہ کے غرور و تکبر کا نتیجہ ہے۔غلام سرور خان نے یہ بھی کہاکہ چوہدری نثار الیکشن قومی خدمت کے جذبے سے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور خودنمائی کے لئے لڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا ملک عمران خان کی قیادت میں اتحادویگانگت کاعملی مظاہرہ کر رہا ہے مگر یہ بات چند مستردشدہ سیاستدانوں کو کسی طور ہضم نہیں ہو رہی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here