طالبعلم نے کالج پروفیسر کو قتل کردیا

0
368

بہاول پورمیں گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کوبی اےپارٹ ٹوکےطالبعلم نےچھریوں کےوارکرکےقتل کردیا،ملزم کو گرفتارکرلیاگیاہے۔
بہاول پور کےگورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر خالدحمیدکوآج صبح کالج میں قتل کیاگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بی ایس انگریزی کے طالب علم نے پروفیسر خالد حمید کو کالج کے برآمدے میں چاقو کے وار سے قتل کیا۔پولیس کے مطابق پروفیسرکوکالج کےایک طالب علم نےچھریوں کےوارکرکے قتل کیا۔
لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ملزم خطیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم بی اے پارٹ ٹو کا طالبعلم ہے۔
مقتول پروفیسر کےبیٹےولیدخان کی مدعیت میں ملزم خطیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آرمیں ملزم پر قتل اور دہشت گردی کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here