رپورٹ(حاجی محسن ہاشمی )آزاد کشمیر میں مسافر جیپ کے حادثے میں 4 افراد جانبحق ہوگئے
پولیس کے مطابق حادثہ دھیرکوٹ کے نواحی علاقے ساہلیاں بگلہ روڑ پر پیش آیا، مسافر جیپ ساہلیاں سے سکندرآباد جارہی تھی کہ بنی موڑ کے مقام پر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔۔۔ جانحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق چیپ میں5 افراد سوار تھے ،جن میں سے 04 موقع پر جانحق جبکہ ایک زخمی کو مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ حادثے کی وجہ سڑک کی مخدوش حالت بتا ئی جاتی ہے،،،،
مقامی عینی شاہد قمر عباسی کے مطابق حوالدار اورنگزیب عباسی انکی والدہ اور دو نوجوان بیٹےعدیل اور شاہزیب موقع پر جان بحق ہوگئے ،،، محمد شفیق عباسی شدید زخمی ہے بڑا بیٹا 9th کلاس کا سٹوڈنٹ تھا اورنگزیب عباسی دو دن قبل فوج سے گھر چھٹی گزارنے آیا تھا ،،،،،