بیس روپے کے جھگڑے پر قتل

0
433

لاہور کے علاقے ساندہ میں پنکچر لگانے والے مزدور کو صرف 20 روپے کے جھگڑے پر قتل کر دیا گیا جبکہ رائے ونڈ اور مانگا منڈی سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ساندہ میں پنکچر لگانے والے نوجوان ذوالفقار کو ایک گاہک نے 20 روپے کے جھگڑے پر فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

مقتول کے بھائی فلک شیر کے مطابق 2 روز قبل مقتول ذوالفقار کا نامعلوم گاہک سے پنکچر کے پیسوں پر جھگڑا ہو اتھا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا اورملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اُدھر رائے ونڈ میں ایک گھر سے 50 سالہ شخص صلاح الدین کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا رہتا تھا، جس کے جسم پر کوئی نشان نہیں، شبہ ہے کہ اسے زہر دے کر مارا گیا،تاہم حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب پولیس کو نواحی علاقے مانگا منڈی سے بھی ایک نا معلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here