ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا۔

0
714

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی کے لیے اظہارِ دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ہونے والی دلہن میں تین خصوصیات درکار ہیں۔

ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لڑکی ذہین و تعلیم یافتہ ہونی چاہیے اور حسِ مزاح رکھتی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ہونے والی دلہن کی میری بہنوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری سے بننی چاہیے۔

انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ ناشتے میں کیا کھانا پسند کرتے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ناشتے میں کافی، انڈے اور کبھی کبھار پراٹھہ کھاتا ہوں جبکہ بلاول کا پسندیدہ شہر کراچی اور پسندیدہ کھانا بریانی ہے۔

بلاول سے سوال کیا گیا کہ آپ تینوں میں والدہ کس کو ذیادہ پسند کرتی تھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ والدہ کہتی تھیں وہ ہم سب کو برابر چاہتی ہیں اور والد بھی یہی کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدہ نے نصیحت کی تھی کہ غصے کے ردعمل سے پہلے دس تک گنتی کرنی چاہیے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے اور والدہ نے بھی اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

بلاول بھٹو سے سوال پوچھا گیا کہ وہ ایک چیز کون سی ہے جو آپ کو عمران خان میں پسند ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اب تک اس چیز کی تلاش میں ہیں۔

بلاول سے آخری فلم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ ڈیوڈ ایٹن برو کی فلم پلانیٹ ارتھ ٹو دیکھی تھی۔

بلاول سے کوئی شعر سنانے کی فرمائش کی گئی تو انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا، ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here