پاکستانی کمیونٹی فورم کی جانب سے انور جمال کے اعزاز میں عشائیہ.

0
557

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کی جانب سے انور جمال فاروقی کے اعزاز میں شاندار عشائیہ….رپورٹ .محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا
پاکستانیوں کے مشور و معروف شاعر انور جمال فاروقی کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کی جانب سے ویانا کے مقامی راوی ریسٹورنٹ میں شاندار عشائیہ کا انقاد کیا گیا.جس میں انگلینڈ سے آئے ہوہے مہمان خصوصی پاکستانیوں کے مشور و معروف شاعر انور جمال فاروقی.قانون دان و اسکالر شاہد حسین، اردو اور پنجابی کے شاعر نبیل حیدر اور دبئی سے آے ہوئے مہمان چودہری فاروق اور محمّد ریحان نے شرکت کی. پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کے ممبرا ن جن میں مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان تبسم،ندیم خان،خواجہ منظور،خواجہ نسیم،ملک خلیل،حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،عمران علی مغل،ملک عابد،محمّد ،ام منصوری،مقصود احمد ایڈوکیٹ،قیصر ولی،کشمیر کلچر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ نعیم خان ،راوی ریسٹورانٹ کے مالک منیر احمد مغل،سفیاں ورک اور دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی. شرکاء کا کہنا تھا کہ انور جمال فاروقی نے اردو غزل کو ایک وقار اور ندرت خیال عطا کیا ہے۔اس موقع پر تمام لوگوں نے ایک ایک کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اے ہوۓ مہمانوں کا آسٹریا میں انے پر شکریہ ادا کیا . مہمان خصوصی انور جمال فاروقی کا کہنا تھا مجھے بہت زادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے کے آج میں پھر اپنوں میں بیٹھا ہوں کچھ عرصہ پہلے میں آسٹریا میں ہی رہا ئش پذیر تھا اور یہاں سے انگلینڈ چلا گیا تھا آج محسوس ہو رہا ہے.کہ میں اپنے گھر آ گیا ہوں انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا.بعد از خصوصی دعا اور لزت کام و دہن کے سلسلے میں پاکستانی کھانوں کا بھی انتظام کیا گیا.آخر میں مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here