شاعر انور جمال کی شعری مجموعہ کی تقریبِ ُرونمائ

0
1008

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کی جانب سے مشاعرہ کا اہتمام…
رپورٹ .محمد عامر صدیق
ویانا آسٹریا
پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے ویانا کے مقامی ہال میں برطانیہ میں مقیم معروف شاعر وادیب انور جمال فاروقی کی شعری کاوش زلف گھٹا اور شام کتاب کی تقریبِ ُرونمائ اور انوار خان دہلوی، نثار خان دہلوی کے والد اور مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان کے بڑے بھا ئی مرحوم منور احمد خان دہلوی مشور و معروف شاعر کی یاد میں مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا،جس میں انگلینڈ سے آئے ہوہے مہمان خصوصی پاکستانیوں کے مشور و معروف شاعر انور جمال فاروقی.قانون دان و اسکالر شاہد حسین، اردو اور پنجابی کے شاعر نبیل حیدر اور دبئی سے آے ہوئے مہمان چودہری فاروق اور محمّد ریحان نے شرکت کی. گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف شاعر انور جمال فاروقی اپنے دورہ آسٹریا میں چند یوم کے لئے قیام پذیر ہوئے تو ان کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا اور مکتبہ ادب سے تعلق رکھنے والوں نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں مشاعرہ بھی شامل تھا تاکہ معزز مہمان انور جمال فاروقی کو بھی سنا جا سکے۔پجس میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی.آسٹریا کے دور دراز شہروں ہورن ،لینز،سالزبرگ ، گراز سے بھی پاکستانی کمیونٹی اور دیگر علاقوں سے بھی کثیر تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی.تقریب کا دوسرا حصہ مشاعرہ پر مبنی تھا جس میں شرکت کرنے کے لئے شعرا حضرات انگلینڈ سے تشریف لائے تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،حافظ نعیم نے شرف حاصل کیا.تلاوت کلام پاک کے بعد حضور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی گی جس کی سعادت انوار خان دہلوی کو حاصل ہوئی.مشاعرہ میں شرکت کرنے والوں میں شمس الدین ،خواجہ منظور،ندیم خان،لالہ محمد حسین،ملک خلیل،اسلم ملتانی،پرو فیسر شوکت اعوان،رانا عبد السلام،طارق حسین،نعیم رضا،عمران مغل،حافظ نعیم،انوار احمد خان،شہباز خان،بابر فہیم،نبیل حیدر uk،شاہد شاہ uk،انور جمال فاروقی،راشد الزماں،مقصود خان ایڈوکیٹ ،ریحان خان،چوہدری فاروق،جناب محمدعامرصدیّق (ایڈوکیٹ) اور دیگر شعراءشامل تھے۔ شعراءنے اپنا اپنا کلام پڑھا جس پر حاضرین مجلس نے انہیں داد و تحسین سے نوازا بعض شعراءکا کلام مکرر سنا گیا۔ مشاعرہ میں مقامی بزنس مین اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ مشاعرہ میں مرحوم منور احمد خان دہلوی کے کلام کو سنا اور سراہا گیا. پروگرام کی نظامت ملک عابد اور شمس الدین نے کی ۔ تمام مقررین نے اپنے خطاب میں اس کی بھر پور تائید کرتے ہوئے انور جمال فاروقی کی شعری کاوش زلف گھٹا اور شام کتاب کی تقریبِ ُرونمائ اور منور احمد خان دہلوی، کو بھر پور خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ دونوں شورہ ایک پروگریسو سوچ اور فکر کے حامل ہیں۔ مقررین نے کہا کہ منور احمد خان دہلوی کی ادبی خدمات کو ایک نشست میں احاطۂ بیان میں لانا نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی انور جمال فاروقی ے کہا ک یہ آپ لوگوں کی محبت ہے جو انہیں یہاں تک لے آئی۔ انہوں نے اردو شاعری کا خاص طور پر حوالہ دیااور اپنی پرانی نسبتوں اور محبتوں کی یاد تازہ کی۔اور دوستوں کو اپنی کتابوں کے تحائف پیش کئے.اس موقع پر مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان نے اپنے بڑے بھائی کی کچھ یادیں اور ان کی محبتوں کی یاد تازہ کی۔اور کہا یرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ملک سے دور اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کر رہے ہیں۔ پاکستان کی طرح یہاں بھی پاکستانیوں کو مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے تمام ممبران اپنا کام باخوبی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ یہاں آسٹریا کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بھی احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کاوشیں قابل داد و تحسین ہیں جس پر انہیں میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آخر میں انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کی روایت نبھانے کے ساتھ ساتھ پُر تکلف تواضع کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یوںیہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here