موجودہ حکومت جھوٹ کے سہارے کھڑی ہے سائرہ افضل۔ میاں شاہد

0
405

حافظ آباد(گلزار حسین چوہان سے ) سابق وفاقی وزیر صحت اورن لیگ کی مرکزی راہنما سائرہ افضل تارڑ نے یہاں سابق ن لیگی ایم۔این۔اے میاں شاہد حسین بھٹی کے ہمراہ پریس کلب حافظ آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جھوٹ کے سہارے کھڑی ہے۔ ملکی معیشت کا جنازہ اٹھ چکا ہے۔ ادارے تباہ ہورہے ہیں۔ کسی ایک ادارے میں بھی بہتری نہیں آئی ہے۔ اداروں میں سیاسی مداخلت بڑھتی چلی جارہی ہے۔ سیاسی ڈیرے سرکاری دفاتر بن چکے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر سیاسی ڈیروں میں تبدیل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی۔ٹی۔آئی کے راہنماؤں اور برج دارا گروپ نے تھانہ سٹی پر حملہ آور ہوکر اخلاقیات کی تمام حدوں کو پامال کرڈالا ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اپنے کرتوتوں کی وجہ سے خود بے نقاب ہورہے ہیں۔ انکی جانب سے تھانہ پر حملہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔وہ تھانے جنھوں نے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے جب وہ ہی محفوظ نہ رہیں تو پھر پیچھے کیا بچ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی عزت بچانے کے لئے چپ کرگئی حالانکہ اتنے بڑے واقعہ کے بعد تھانہ پر دھاوابولنے والوں کے خلاف ایف۔آئی۔آر درج ہونا چاہئے تھی جو نہیں ہوئی اور یقینا حکومت کے لئے یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ سائرہ تارڑ نے مزید کہا کہ حافظ آباد ضلع میں گذشتہ آٹھ ماہ سے جو کچھ ہورہا ہے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سرکاری محکموں کو یرغمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ تعلیم میں پچھلے مہنیوں میں سینکڑوں غیرقانونی طور پر تبادلے کئے گئے جو میڈیا کے اجاگر کرنے پر منسوخ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے تو شاید عمران کو کوئی سرپرائز دیا ہو لیکن برجد ارا گروپ نے کوئی سرپرائز نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ برج دارا گروپ اب بھی نوے کی دہائی کی سیاست چمکا رہا ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے ہم اس ضلع میں انکی غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کا ویژن تھا کہ صوبہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا نقشہ بدلنا ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہمارے دور میں ادویات ملا کرتی تھی اور ہمارے ہی دور میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں ڈاکٹر آئے۔اور حافظ آباد کی عوام کی سہولت کیلئے ڈی ایچ کیو اور ٹراما سنٹر میں جدید مشینیں نصب کی گئیں۔ ابھی تو 8ماہ کا وقت گزرا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اور پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات ختم ہوگئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کاکہناہے تھا اگر حافظ آباد کی عوام نے اعتماد کیا تو انشاء اللہ حکومت میں آنے کے بعد حافظ آباد میں ایک نیا اور 300بیڈ پرمشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا صحت کا رڈ مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا اور صحت کا رڈ پر اس کے وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کی فوٹو تھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان سب کارڈزکو کینسل کیااور اب نیا صحت انصاف کا رڈ دیا کیا یہ پیسہ عوام کا پیسہ نہیں تھا سابق کارڈ پر یہ اعتراض تھا کہ کار ڈ پر نواز شریف کی فوٹو ہے کیا صحت انصاف کارڈ پر فوٹو نہیں ہے ۔یہ پروگرام میاں نواز شریف کا ویژن تھا یہ صرف پنجاب میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں صحت کارڈ تقسیم کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے ہر ماہ پریس کلب میں پریس کانفرنسیں کرنے کا اظہار بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here